یوکرین جنگ بندی کے پرامن حل کے لیے امریکی تجاویز موصول ہوگئیں، پیوٹن کی تصدیق
روسی صدر کا بیان
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین جنگ بندی کے پرامن حل کے لیے امریکی تجاویز موصول ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
امن کا ممکنہ حل
پیوٹن کے مطابق یہ منصوبہ تنازع کے پرامن حل کی بنیاد ہو سکتا ہے، جس پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کااظہار تشکر
امریکی صدر کی ڈیڈ لائن
امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ جمعرات تک امن معاہدہ قبول کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور کہا ہے کہ جمعرات کا دن مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا ، عظمیٰ بخاری
نیٹو کی حفاظتی یقین دہانیاں
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوکرین کو حفاظتی ضمانت دینے کے لیے نیٹو کے آرٹیکل 5 کے طرز پر حفاظتی یقین دہانیاں فراہم کی گئی ہیں۔
نیٹو کے آرٹیکل 5 کے مطابق، کسی رکن ملک پر حملہ سب کے لیے حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ جنگ بندی کے مسودے کے مطابق، معاہدہ دستخط کے بعد 10 سال تک نافذ العمل رہے گا۔
یوکرین کے اقدامات
ادھر یوکرین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی اپنی تجاویز پر کام کر رہا ہے۔








