بھارت میں شیڈول ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ گروپس اور شیڈول سامنے آ گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے فنکاروں کی ہیڈلبرگ جرمنی میں یادگار پرفارمنس
ٹورنامنٹ کی تاریخیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا
ٹیموں کی تقسیم
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل، فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم، ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
گروپ کی تشکیل
پاکستان اور بھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیم کے ہونے کا امکان ہے۔ مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئر لینڈ اور عمان شامل ہیں۔
مزید برآں، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال اور اٹلی ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کے ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اریج چوہدری نے اسلحے کی مدد سے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف کردیا
میچز کی جگہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنئی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے۔ سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
فائنل اور سیمی فائنلز کی معلومات
بھارت کے شہر احمد آباد کو فائنل کیلئے منتخب کیا گیا ہے، تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کولمبو میں ہوگا۔
سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے۔ وینیوز کا انحصار سیمی فائنلسٹ ٹیموں پر ہوگا اور اگر پاکستان سیمی فائنل تک پہنچتا ہے تو سیمی فائنل سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔








