فیصل آباد، فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

فیصل آباد میں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔

انکوائری کمیٹی کی تشکیل

پنجاب حکومت کی بنائی 4 رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں زیادہ آتش گیر مادہ کا ذخیرہ بہت زیادہ تھا۔ بے احتیاطی اور غیر تربیت یافتہ سٹاف کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی وجوہات

رپورٹ کے مطابق گیلو بنانے والی فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا، فیکٹری میں مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا تھا۔ سلنڈر گیس لیکج، شارٹ سرکٹ اور کیمیکل مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

انکوائری کا عمل

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی مالک نہ ملنے کی وجہ سے اس کا بیان نہیں لیا جا سکا، انکوائری کمیٹی ممبران میں چیف بوائلر انسپکٹر پنجاب، ڈی او انڈسٹری، چیف انسپکٹر بوائلر اور فیصل آباد بوائلر انجینئر شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی ممبران نے گزشتہ روز جائے حادثہ کا وزٹ کیا تھا۔

دھماکے کے نقصانات

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...