وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی کا خاتمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل سٹیٹ کی منظوری، فیڈمک اور پیڈمک میں گھپلوں کا سخت نوٹس، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کی منظوری اور نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دیدیا
بین الاقوامی تجارت کی بحالی
نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا خاتون نے ایسا قدم اٹھا لیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
فریم ورک کی وضاحت
قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا، یہ فریم ورک شفافیت اور خودکار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔
ماضی کی پابندی اور وجوہات
اس سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی۔








