بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کیے گئے جن میں 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نرس کی بے حسی: نومولود کی جان جانے کی شرمناک داستان
اہم ہلاکتیں اور متاثرین
اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے اختلاف پر سیلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
آپریشن کے نتائج
’’جنگ‘‘ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس نے کہا کہ آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہے، آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آخری دہشتگرد کے خاتمے کا عزم
علاوہ ازیں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ صوبے کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کریں گے، دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔








