ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا
رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
جرمانہ عائد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، قیمت میں 3200 روپے تک کا اضافہ
نوٹس کا اجراء
اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنا اور رانا شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
دیگر نوٹسز
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ غازی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔








