سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی
سانگھڑ میں لرزہ خیز واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری قوانین کی پابندی یقینی بنائیں اور جرمانوں سے بچیں،وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان
لاش کی دریافت
پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 3 روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی تھی۔
پولیس کارروائی
اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔








