قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب کا بیان

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی ملاقات نہیں کروا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج فلاپ، شاہراہیں کھلی رہیں، پی ٹی آئی کا کوئی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا: عظمٰی بخاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خط اور جواب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خط پر جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں۔ مریم نواز کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جبکہ ہم نے محنت سے سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں،عطاتارڑ

جیل میں ملاقاتوں کے بارے میں قواعد

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹنگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔ جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کرواتے ہیں جب کہ ملاقاتیوں کے نام قیدی کی طرف سے دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری کا انتقال ہو گیا

قیدی کی مرضی کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی سے نہیں ملنا چاہتا تو جیل حکام زبردستی اس کی ملاقات نہیں کرواسکتے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں 2 دن ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ اب تک بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی 420 اور فیملی کے لوگوں کی 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کی ملاقاتیں اس سے الگ ہیں۔

سہیل آفریدی پر تنقید

صوبائی وزیر نے کہا کہ پھر بھی ہر ہفتے جیل کے باہر جلسہ کیا جاتا ہے۔ سہیل آفریدی ہمیں قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں۔ سہیل آفریدی 9مئی کے سزا یافتہ مجرمان کے ساتھ کھڑے ہوکر جلسے کرتے ہیں اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...