بھارتی میڈیا نے دبئی ایئرشو کے دوران تیجاس طیارہ حادثے کا ذمے دار امریکہ کو ٹھہرا دیا!
بھارتی میڈیا کی نئی رپورٹ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دبئی ایئرشو کے دوران اپنے لڑاکا تیجاس طیارہ حادثے کا ذمے دار امریکہ کو ٹھہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 15 ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا
جنرل الیکٹرک کے انجن کا ذکر
ری پبلک ٹی وی کے پروگرام کے دوران صحافی ارنب گوسوامی کا کہنا تھا کہ تیجاس امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے انجن سے چلتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل الیکٹرک بھارت کا کبھی دوست نہیں رہا، اور اس نے ڈیلیوری سست کرنے کی کوشش کی جو امریکی حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔ امریکی حکومت نے اگلی جنریشن کے انجن کی ڈیلیوری سست روی کا شکار کرنے کی کوشش کی، امریکہ ایل سی اے پروگرام اور تیجاس کو خطرہ سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب روپے جاری
جنرل جی ڈی بخشی کی رائے
بھارتی (ر) میجر جنرل جی ڈی بخشی کا کہنا ہے کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور 2.0 دوبارہ بھڑک اٹھے۔ جی ای 404 انجن ہمیں 2 سال پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے ہیں، اب تک بھارت کو اس کے صرف 2 انجن ملے ہیں۔
تویٹر پر ردعمل
Indian media is now blaming the US for the Tejas crash.
Listen up Americans, you have been warned, India is unhappy, RECTIFY!pic.twitter.com/qmUETmK2Jw
— Zhao DaShuai 东北进修???????? (@zhao_dashuai) November 22, 2025








