نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ، گرفتاریاں
کروڑ لعل عیسن میں واقعہ
لیہ (ویب ڈیسک) کروڑ لعل عیسن میں ایک سال قبل نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی
مدعیت اور گرفتاری
مقامی میڈیا کے مطابق ایک سال بعد معاملے کی حقیقت پتا چلنے کے بعد ماں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا، بچے کے باپ اور دیگر 4 افراد گرفتار کرلیا گیا۔
الزامات کی تفصیلات
خاتون کا الزام ہے کہ شوہر نے اپنی بہن، اسپتال کی ملازمہ اور ڈاکٹر کے ساتھ مل کر بچے کو 8 لاکھ میں فروخت کر دیا تھا، بچے کو برآمد کر لیا گیا ہے۔








