بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسول برآمد
آپریشن کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ ال خوارج کے 8 دہشتگرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔
ہتھیار اور گولہ بارود کی برآمدگی
بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اور بے گناہ شہریوں پر متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔








