آئی ایم ایف رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کردیئے، وفاق کی جو حیثیت اور اوقات ہے وہ سامنے آگئی ہے، شیخ وقاص اکرم

آئی ایم ایف کی رپورٹ کا اثر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کر دیے، آئی ایم ایف کی نظر میں وفاقی حکومت کی جو حیثیت اور اوقات ہے وہ سامنے آگئی، ستائسویں ترمیم کو دنیا نے دیکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی

پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاری

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ میں پی ٹی ورکرز کو گرفتار کیا گیا، جعلی مینڈیٹ کی حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا رہے، صرف لانگ مارچ یا ملک بھر میں احتجاج کی کال کے ڈر سے بانی سے ملاقات کے لئے نہیں چھوڑا جارہا، بزدل حکومت اڈیالہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ آرٹیکل 10 ہر شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، قید تنہائی ، 22 گھنٹے تک سخت ٹارچر کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کو، سیاسی لیڈر کو توڑنا، اس کے خاندان کو زہنی دباؤ میں رکھنا کہاں کا انصاف ہے، اسٹیبلشمنٹ کو خوف ہے کہ اڈیالہ کے باہر لوگ آکر حکومت نہ ختم کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور

سہیل آفریدی کی صورتحال

سہیل آفریدی 7 مرتبہ اڈیالہ جیل جا چکا، ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، کون سا طوفان آجائیگا اگر سہیل آفریدی خان سے ملاقات کر لی تو، سہیل آفریدی نہ ملوانا صوبائیت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ سہیل آفریدی نے وزیر پنجاب کو، ہوم سیکرٹری کو خط لکھے، اب وہ مزید نہیں رک سکتے، بائے ڈیزائن سہیل آفریدی کو کچھ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، don't push people، ورنہ نتائج کچھ اور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بند کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

بانی کی بہنوں کے ساتھ واقعات

بانی کی بہنوں کیساتھ جو کچھ ہوا، لوگ نہیں بھولیں گے، سردی میں جیل کے باہر لائیٹس بند کی گئیں، مریم نواز نے اڈیالہ کے باہر تشدد کے لئے گلو بٹینیاں بھیج دیں، لائٹس بند کرکے اڈیالہ کے باہر بانی کی بہنوں پر تشدد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کنٹینر کے پاس نئے نویلے جوڑے کا فوٹو شوٹ

آئی ایم ایف کے نتائج

اکانومسٹ میں رپورٹ اس وقت آئی جب 27 کو خان کے کیس کا فیصلہ ہے، آئی ایم ایف کہہ رہی ہے کہ حکومت چلانے میں سیاسی مداخلت ہے، آئی ایم ایف نے ملک میں ٹینڈرز کو بھی غلط قرار دے دیا، ٹیکس دہندہ کو مشکلات دی جا رہی ہیں۔

بینکوں نے فنڈنگ نجی اداروں کی بجائے حکومت کو قرض دے رہی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ پر چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے، لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں یہ آئی ایم ایف کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن

عدلیہ کے نظام پر سوالات

کمزور عدالتی نظام پر آئی ایم ایف نے بھی سوال اٹھا لیا، نتائج غیر متوقع ہوتے ہیں، آئی ایم ایف نے بھی سوال ا±ٹھا دیا، پی پی پی اور ن لیگ کی ملک بھر میں شوگر ملز ہیں، چینی کی قیمت میں ان پارٹیوں کے ہاتھ ہیں، چینی کی قیمت بڑھ رہی اور گنا کا ریٹ کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

پی ٹی آئی کے اکاونٹ کی وضاحت

صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی ایکس اکاونٹ پر عسکری حکام کے خلاف کھل کر پوسٹ کیے جاتے ہیں اس کے پیچھے کون ہے؟ شیخ وقاص نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی ایکس اکاونٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت نہیں ہے، ایکس اکاونٹ کے الگ لوگ ہیں، پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ کو پاکستان میں کوئی نہیں چلا رہا ہے۔

کےپی میں ترقیاتی ذمہ داریاں

کےپی میں کارکنوں کو متحرک کرنے کی ذمہ داری جنید اکبر کی ہے، وزیراعلیٰ تنظیم کے صدر کے پابند ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...