سندھ حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دے دی
اجلاس کا مقصد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دفاتر دیگر مقامات پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے نقصان، متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے: وزیر اعظم
صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری
وزیر بلدیات نے ماڈرن جی ٹی ایس کے حوالے سے سب کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی کے لئے ایک مربوط اور پائیدار نظام قائم کیا جائے۔ اس نظام میں ادارے کی جانب سے اخراجات برداشت کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہوگی: ڈی جی محکمہ موسمیات
دکانوں اور مکانوں کی صفائی فیس
سندھ سالڈ ویسٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کمرشل اور رہائشی ایریا میں واقع دکانوں اور مکانوں کی صفائی کی مد میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ سے متعلقہ تمام نجی ادارے سندھ حکومت کی جانب سے مقررہ کم سے کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سالڈ ویسٹ اپنے مانیٹرنگ نظام کو مزید بہتر بنائے۔








