این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور ن لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر

پولنگ سٹیشنز کی تبدیلی کے بارے میں حماد اظہر کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ این اے 129 میں ووٹرز کو ان کے مقامی پولنگ سٹیشن سے دور پولنگ سٹیشنز میں ووٹ ڈالنے کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔ ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور نون لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ کی اہم ملاقات

پریزائیڈنگ افسران کو پیغام

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے 129 کے محترم پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی عملہ! ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ لیکن جو لوگ یہ سب کر رہے ہیں، وہ اپنے لیے تو استثنیٰ ڈھونڈ رہے ہیں، بیرونِ ملک جائیدادیں خرید رہے ہیں اور اپنے خاندانوں کو وہاں منتقل کر رہے ہیں۔ آپ کو غیر آئینی اقدامات میں دھکیل کر یہ خود رفوچکر ہو جائیں گے۔ خبردار رہیے! کسی گھس بیٹھیے کے کہنے پر کوئی سنگین اور غیر قانونی قدم اٹھا کر اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ اتوار کے روز اپنا فرض ایک مقدس امانت سمجھ کر پورا کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ملزم کسی دوسرے مقدمے میں شناخت ہو جاتا ہے تو عدالت گرفتاری کیسے روک سکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

پولنگ ایجنٹس کے لیے ہدایات

حماد اظہر نے کہا کہ این اے 129 کے تمام پولنگ ایجنٹ اور کارکنان کے لئے اہم ہدایات دی جاتی ہیں کہ صبح جب الیکشن میٹریل کی بوریاں کھولی جائیں تو خالی فارم 45 اور 46 اس میں موجود ہوں اور آپ کو دکھائے جائیں۔ یہ سب سے ضروری ہے۔ - پولنگ کے دوران اور گنتی کے وقت آپ کا موجود ہونا ضروری ہے۔ پولنگ کے ڈبے کسی بھی وقت آنکھ سے اوجھل نا ہوں۔ - گنتی کے مطابق کا فارم 45 لینا آپ کا آئینی حق ہے۔ کوئی بھی عملہ اس کی خلاف ورزی کرے تو وہ سخت قانونی سزا کا مستحق بنے گا۔ - باہر کیمپ پر موجود تمام کارکن پولنگ ختم ہونے کے بعد وہاں پر ہی موجود رہیں گے اور پرازائڈنگ افسر کا پرامن طریقے سے پیچھا کریں گے رٹرننگ افسر کے دفتر تک۔

پولیس حکام کا بیان

حماد اظہر نے یہ بھی لکھا کہ پولیس حکام نے ہمارے نمائندوں کو بتایا ہے کہ میاں اکرم عثمان، یاسر گیلانی، دیگر گرفتار کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں تحریک انصاف کا پبلسٹی میٹیریل این اے 129 کے الیکشن سے پہلے نہیں چھوڑا جائے گا۔ بقول ان کے یہ حکم وزیر اعلی ہاؤس سے آیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...