ضمنی انتخابات، پارٹی ورکرز پولنگ اسٹیشن کسی صورت اپنے فارم 45 لیے بغیر نہ چھوڑیں، بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل جنوبی پنجاب میں دو اہم ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ پی پی 269 مظفرگڑھ میں جہاں امیدوار میاں علمدار قریشی میدان میں ہیں اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار دوست محمد کھوسہ بھرپور عزم اور حوصلے کے ساتھ شاندار انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات شروع
عوام سے اپیل
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان دونوں امیدواروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ میں مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے عوام سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ کل اپنے گھروں سے نکلیں، ووٹ ڈالیں اور اپنی آواز مضبوطی کے ساتھ بلند کریں۔ آپ کا ووٹ آپ کی طاقت ہے، اسے ضرور استعمال کریں۔
پارٹی ورکرز کے لیے ہدایت
بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام پارٹی ورکرز سے خاص طور پر گزارش ہے کہ پولنگ اسٹیشن کسی صورت اپنے فارم 45 لیے بغیر نہ چھوڑیں۔ آپ کی ذمہ داری اور چوکس رہنا جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
Tomorrow there are 2 by elections in South Punjab. PP269 Muzzafargarh where our candidate - Mian Alamdar Qureshi is contesting & NA185 DG khan where - Dost Mohammad Khosa is the people’s party candidate. I would like to complement them both on running impressive campaigns in…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 22, 2025








