سیاست کی خوبصورتی یہ ہے کہ ٹرمپ اور ممدانی ایک دوسرے پر شدید تنقید کے باوجود عوام اور ریاست کے لیے مل کر کام کررہے ہیں، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان کا سیاسی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سیاست کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ظہران ممدانی ایک دوسرے کی شدید مخالفت، انتخابی جلسوں ریلیوں، بیان بازی میں ایک دوسرے پر شدید تنقید اور لعن طعن کے باوجود جب سرکاری انتظامی عہدے پر پہنچ گئے تو عوام اور ریاست کی بہتری کے لیے مل جل کر کام اور ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔
پاکستان میں سیاسی چالاکی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پاکستان میں بے جا نرگسیت اور چوڑوں والی آکڑ کا حامل شخص تھا جو پاکستان میں دہشت گردی، سیلاب، زلزلہ اور کسی بھی قسم کی ریاست اور عوام کی تباہی و بربادی پر وزیراعظم کی حیثیت سے اپوزیشن اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے وزیراعظم اور حکومت سے ملنا اور بیٹھنا اپنی توہین سمجھتا تھا۔ بات یہاں تک ہوتی تو قابلِ ہضم تھی لیکن ظلم یہ تھا اور ہے کہ صاحب بہادر پھر بھی اپنے آپ کو حقیقی سٹیٹس مین شپ کا آئینہ دار سمجھتا ہے۔
سیاست کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ۔۔۔:
ٹرمپ اور زہران ھمدانی ایک دوسرے کے شدید مخالف اور انتخابی جلسوں ریلیوں اور بیان بازی میں ایک دوسرے پر شدید تنقید اور لعن طعن کے باوجود جب سرکاری انتظامی عہدے پر پہنچ گئے۔۔تو۔۔عوام اور ریاست کی بہتری کے لیے مل جل کر کام اور ملاقاتیں بھی…
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) November 22, 2025








