پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت منظور
ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ
عدالتی فیصلے کی تفصیلات
یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرنل ہاشم ڈوگر کا استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کا اعلان
دیگر مقدمات کی صورتحال
ڈاکٹر یاسمین راشد کی دیگر تین مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ وہ عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کر چکی ہیں۔
سزا کی معلومات
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو نو مئی کے دیگر چار مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔








