میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں، صدر مملکت
پولیس کی اہلیت
صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ پر کمبوڈیا جانے کی آڑ میں مذہبی بنیادوں پر سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند 2 مسافر گرفتار
پولیس بھرتی کا معیار
انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کیخلاف سختی کریں گے: وزیر اعلیٰ سندھ
دہشت گردی سے تحفظ
اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات
حملوں کی مذمت
انہوں نے وانا حملے اور اسلام آباد حملے کی مذمت کی، دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نشان حیدر سوار محمد حسین کا 54واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
پی ٹی آئی کی کوششیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ کر رہی ہے تو ہی خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار موقع دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے نیفے میں پستول چل گیا
افسران کی کارکردگی
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف سیکریٹری اور آئی جی بہترین کام کر رہے ہیں، چاہتا ہوں کہ موجودہ آئی جی کام جاری رکھیں۔
وفاقی حکومت کو دعوت
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے۔








