لاہور سے اغواء ہونے والی 2 بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار
اغواء ہونے والی بہنوں کی بازیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت سے اغواء ہونے والی 2 بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروالیا گیا۔ اغواء میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے جویریہ سعود اور مایا خان کو سنجیدہ سوال پر غیر مناسب رویے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
اغواء کا واقعہ
پولیس کے مطابق مبرا اور اریبہ نام کی بہنیں تیرہ نومبر کو سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوئیں۔ بچیوں کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے تفتیش کی گئی۔
پولیس کی کارروائی
اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو بازیاب کروالیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ خاتون بچیوں کو ورغلاء کر کے ساتھ لے گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔








