خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نئے وزراء کے لئے مشاورت شروع
کابینہ میں توسیع کی منصوبہ بندی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات تو نہیں ہو سکی، تاہم بانی کی مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
مشاورت کا آغاز
سنو نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کی توسیع کے معاملے پر نئے وزراء کے ناموں کے لیے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کابینہ میں نئے ناموں کی شمولیت کے لیے قریبی حلقوں اور پارٹی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ میں مزید 5 وزراء، 3 مشیروں اور 5 معاون خصوصی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے وزراء کو جنگلات، تعمیرات و مواصلات، اعلیٰ تعلیم، زراعت اور دیگر اہم محکموں کے قلمدان تفویض کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ
کابینہ توسیع کے لیے رابطے
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کابینہ توسیع سے متعلق اہم مشاورت ہوئی ہے۔ کابینہ میں شمولیت کے لیے ممبران اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے مسلسل رابطے قائم کیے جا رہے ہیں۔
موجودہ کابینہ کی حیثیت
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور اس کے بعد متعدد بار بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے سلسلے میں اڈیالہ جیل گئے، لیکن انہیں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، جس کے بعد انہوں نے حکومتی معاملات کو چلانے کے لیے ایک مختصر کابینہ تشکیل دی۔








