18ویں ترمیم کے بعد گورنر راج لگانا مشکل امر ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا بھی گیا تو اس کا نقصان وفاقی حکومت کو پہنچے گا، مجیب الرحمان شامی
پیپلزپارٹی کے گورنر کے حوالے سے تجزیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے خیبرپختونخوا سے پیپلزپارٹی کے مقررہ کردہ گورنر کو ہٹانا مشکل ہے۔ سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر فیصل کریم کنڈی کو گورنر شپ سے ہٹانے کی ہوائی اڑائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 299 بچوں اور مریضوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ڈاکٹر کو سزا سنادی گئی
گورنر راج کا امکان
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام کے بقول خیبرپختونخوا میں گورنر راج حکومت کی ترجیحات میں نہیں ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں میں گورنر راج لگانا مشکل امر ہے۔ اگر خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا بھی گیا تو اس کا نقصان وفاقی حکومت کو پہنچے گا۔
سیاسی دباؤ اور مذاکرات
اس وقت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر جو سیاسی دباؤ بڑھایا جا رہا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ موجودہ بیانات سے لگتا ہے کہ وہ معاملات بات چیت کی طرف بڑھانا چاہتے ہیں۔








