عمران خان کی سیاست کا المیہ یہ ہے کہ وہ سیاسی قوتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ، سلمان غنی
سلمان غنی کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جب حلف اٹھایا تو وہ عشق عمران میں سرشار تھے اور چڑھ دوڑنے کی باتیں کرتے تھے لیکن جب سے صوبے کی ذمہ داری آئی ہے وہ بڑی بھاگ دوڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشتاق یوسفی کہتے ہیں میں نے بڑے پیار سے بیگم سے پوچھا..؟ (مسکرائیے )
پالیسی پر اختلاف
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی قیادت سیاسی لوگوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتی، وہ سمجھتے ہیں کہ راستے وہیں سے نکلیں گے، جہاں سے وہ پہلے برسراقتدار پہنچے تھے، لیکن اب انہیں یہ اندازہ نہیں کہ پلوں کے نیچے سے پانی بہت زیادہ بہہ چکا ہے۔
وزیراعظم کی باتیں
سلمان غنی نے مزید کہا وزیراعظم نے آج ملاقات میں خود کہا کہ بڑے ایشوز پر اتفاق رائے اور مذاکرات کے ذریعے بات ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا جو مذاکرات سے کٹ جاتا تو پھر وہ کٹ جاتا ہے۔ عمران خان کی سیاست کا المیہ یہ ہے کہ وہ سیاسی قوتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے اور جن سے کرنا چاہتے ہیں ان کا خیال تھا کہ دباؤ کے ذریعے ان کو سرینڈر کر لیں گے، لیکن یاد رکھیں ریاست کبھی سرینڈر نہیں کرتی۔








