خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کردیا
انتخابات کے لیے نئے ضوابط
اسلام آباد(صباح نیوز) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف
میڈیا کی ذمہ داریاں
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی میڈیا ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم 1 گھنٹے بعد سے نشر کرے گا، اور ایسے نتائج کی اشاعت/نشر کے ہمراہ یہ واضح ہوگا کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا تاجر برادری کے ساتھ مضبوط تعلق ہے، گوہر اعجاز
تادیبی کارروائی
نشریاتی اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے لازماً رجوع کرے گا۔
حتمی نتائج کی اشاعت
مزید برآں، کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ہی جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔








