خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کردیا
انتخابات کے لیے نئے ضوابط
اسلام آباد(صباح نیوز) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں
میڈیا کی ذمہ داریاں
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی میڈیا ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم 1 گھنٹے بعد سے نشر کرے گا، اور ایسے نتائج کی اشاعت/نشر کے ہمراہ یہ واضح ہوگا کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں اور 27ویں ترامیم اشرافیہ کے لیے پاس کی گئیں، موجودہ پارلیمان مکمل طور پر ناکام ہے، اسد قیصر
تادیبی کارروائی
نشریاتی اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے لازماً رجوع کرے گا۔
حتمی نتائج کی اشاعت
مزید برآں، کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ہی جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔







