نوشہرہ میں افسوسناک حادثہ، گھر کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

خطرناک حادثہ نوشہرہ

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے اور 92 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں: عظمیٰ بخاری

حادثے کی تفصیلات

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں ایک گھر کی چھت اچانک گرگئی، جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن میں 4 بچے بھی شامل تھے جبکہ چھت گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے سینئر وزیر کا ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج

جاں بحق اور زخمی افراد

’’آن لائن‘‘ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ، 4 سالہ دعا شامل ہیں۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کی وجہ

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ مکان انتہائی بوسیدہ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...