ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کا اسکانکم کا دورہ، پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کے حوالے سے گفتگو

فنی تعلیم اور ہنر مند افراد

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان میں فنی تعلیم سے آراستہ ہر طرح کے ہنر مند مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بیرون ملک بھی بے شمار پاکستانی ہنر مند اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لاکھوں نوجوان TEVTA (ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی) کے زیر اہتمام متعدد تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کررہے ہیں۔ یہ بات ڈائرکٹر جنرل آپریشن عامر عزیز نے جدہ اسکانکم کے دورے کے دوران بتائی۔ گفتگو کے دوران اسکانکم کے سی سی او چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ، منیجنگ ڈائرکٹر زریاب محمود، ایچ آر ڈائرکٹر وقار ارشد، جبکہ TEVTA کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی پلیسمنٹ معاذ سلیم، ڈپٹی ڈائرکٹر پلیسمنٹ شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی

فنی تعلیم کا مقصد

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو مختلف شعبوں میں فنی تعلیم مہیا کرکے معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جا رہا ہے۔ TEVTA ٹیوٹا کے تحت سینکڑوں شعبوں میں فنی تعلیم فراہم کی جارہی ہے تاکہ میٹرک پاس نوجوان بھی اپنی پسند کے شعبے میں فنی تعلیم حاصل کرکے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

بین الاقوامی مواقع

عامر عزیز نے کہا کہ ٹیوٹا سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد جو سرٹیفیکیٹ ہولڈر ٹیوٹا سے ٹیکنیکل تعلیم یافتہ ہوگا، اسے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک روزگار کے حصول میں آسانی رہے گی۔ TEVTA کا الحاق اسکانکم سے کیا گیا ہے تاکہ پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت سعودی عرب بلائی جاسکے۔ TEVTA کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ بیرون ملک بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

تعریفی اجلاس

TEVTA کے وفد نے پاکستان انوسٹرز فورم کیلئے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر اسکانکم کے جنرل منیجر شفقت محمود کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...