نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل
پی سی بی کے چیئرمین کا سخت جواب
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا ضمنی انتخاب؛مڈھانہ گروپ کا حکومتی امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کی حمایت کا باضابطہ اعلان
نجم سیٹھی کے بیان کا جواب
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں، راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کبھی بھی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی، یہ جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو جان بوجھ کر پھیلانے پر وضاحت کے لیے تھی’۔
یہ بھی پڑھیں: 1947ء میں قائد اعظمؒ کی قیادت میں جنگ جیتی تھی، مسلم لیگ ہی پاکستان کے استحکام کے تقاضوں سے عہدہ برا ٓہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قانونی کارروائی اور کھلاڑیوں کا تحفظ
انہوں نے کہا کہ ‘ہماری کارروائی مکمل طور پر قانون کے دائرے میں ہے اور ہماری توجہ مکمل طور پر پاکستان کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کی سالمیت کے تحفظ پر مرکوز ہے، راشد لطیف نے آج اپنی ٹوئٹ میں معافی مانگ لی ہے، بورڈ کے مؤقف کی واضح تائید کی ہے، ہم ان کی معافی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں’۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ملکیت والی کمپنی وولوو کارز نے 3 ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟
تنقید کا سامنا
محسن نقوی نے کہا کہ ‘ہم بورڈ پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کروانے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال نہیں کرتے ہیں، ہم پاکستان کرکٹ اور اس کے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں’۔
نجم سیٹھی کا دعویٰ
قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘مجھے حیرت ہے کہ پی سی بی کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی بیانات پر سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے’۔








