فلور ملز میں کام کرنے والے شہری کے اغواء اور قتل کا معمہ حل، اہم انکشاف
مؤثر پولیس کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل فلور ملز میں کام کرنے والے 20 سالہ شہری کے اغواء اور اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم ممالک کے صدور پاکستان کا دورہ کریں گے
ملزمان کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، زیر حراست افراد نے خنجر کے وار اور پسٹل کے بٹ مار کر قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں، طلال چوہدری
قتل کی تفصیلات
زیر حراست افراد نے شہری کو بہانے سے کھیتوں میں لے جا کر قتل کرکے لاش گہری کھائی میں پھینک دی تھی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے معمولی لڑائی جھگڑے کے رنج میں قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ؛ عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
گرفتاری کا عمل
صدر واہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
قانون کی عملداری
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔








