صاحبزادہ فرحان کا وہ کارنامہ جو کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
شاندار کامیابی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ انجام دے دیا جو اس سے پہلے کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کہا آخری پتہ باقی ہے، ابھی استعمال نہیں کروں گا: علیمہ خان
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دی۔
پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں حاصل کرکے سیریز میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔
صاحبزادہ فرحان کا کردار
اس فتح میں صاحبزادہ فرحان کا بڑا کردار رہا جنہوں نے صرف 45 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
Sahibzada Farhan's unbeaten knock sealed an emphatic Pakistan win in Rawalpindi #PAKvSL : https://t.co/jsaK7fbMC6 pic.twitter.com/lHlHfweFR2
— ICC (@ICC) November 23, 2025
انہوں نے اس اننگز کے دوران 6 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی کیلنڈر ایئر میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
.@RealSahibzada is in beast mode tonight ????
What a stunning display of power hitting❗
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvSL | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/v2CQNBnV4l
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2025
صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 45 چھکے جبکہ مجموعی طور پر 141 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 194 چھکے لگا چکے ہیں۔








