لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب
پنجاب کے سینئر وزیر کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مظاہرین نے سکول کا گھیراو کر کے 6 سو پولیس اہلکاروں کو محصور کرلیا
ہواؤں کی تبدیلی اور اے کیو آئی کی بہتری
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہواؤں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے، لاہور میں میکینکل سٹریٹ واشنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن شروع، پہلی پرواز اسلام آباد سے 428 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئی
ماحولیاتی اقدامات
ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں واٹر سپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات، تفصیلات شیئرکردی گئیں
زیرو ٹالرنس پالیسی
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جار ہے ہیں۔
سموگ کے خلاف اقدامات
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں سموگ ایمرجنسی سکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی سموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔








