سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کریں: فیصل کریم
گورنر خیبر پختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری کاروباری اداروں کے منافع میں کمی، پاور سیکٹر کے نقصانات 5 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئے
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی ضرورت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ساتھ دینے کا کہا ہے، صوبے کی ترقی کے لئے وفاقی اداروں کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ
وفاقی تعاون کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا۔
افغان مہاجرین کے معاملے پر رائے
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن ہے تو پھر افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے، افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست کر رہی ہے۔








