میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف
منزہ عارف کا دلچسپ انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ جب مجھے کراچی آنا پڑا تو میں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا جس پر وہ پریشان ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہو گیا: انگریز سرکار پریشان تھی، فوج کی نقل و حرکت کے نظام کو مضبوط رکھنا چاہتی تھی اور لاہور مرکزی مقام بننے جا رہا تھا۔
شوبز کی دنیا میں قدم
منزہ عارف شوبز میں قدم رکھنے سے قبل لاہور میں ماہر تعلیم تھیں، تاہم شوبز میں آنے کے بعد انہیں کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہونا پڑا، جس میں ان کے شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کا ملزم جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو
منزہ عارف نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے متعدد تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا
کراچی میں قیام اور شوہر کا ساتھ
انہوں نے بتایا کہ میں شوبز میں آنے سے قبل لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام کرتی تھیں اور اسی دوران میں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اب کراچی میں اپنے پروجیکٹس کے باعث طویل عرصے سے رہائش پذیر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں رہنے کی وجہ سے شوہر کی فکر رہتی تھی، جب بھی میں کراچی سے لاہور یا لاہور سے کراچی کے لیے سفر کرتی تو میرے شوہر مجھے خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شکست سے دو چار بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
شوہر کی حمایت
اداکارہ کے مطابق میرے شوہر میرا سب سے بڑا سہارا ہیں، وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں، مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمیشہ مجھے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے اور کیریئر میں مزید آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا
دوسری شادی کا مذاق
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں طویل قیام کی وجہ سے میں نے شوہر سے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ آپ چاہیں تو دوسری شادی کر سکتے ہیں کیونکہ شاید آپ تنہائی محسوس کرتے ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگا تھا کہ وہ یہ بات سن کر خوش ہو جائیں گے۔ مگر الٹا وہ پریشان ہوگئے اور مجھ سے سوال پوچھا کہ تم یہ مشورہ کیوں دے رہی ہو؟ کیا تمہارے ذہن میں کوئی اور پلان ہے؟
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ
مذاق کا سنجیدہ انداز
اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ یہ صرف میاں بیوی کے درمیان ایک مذاق تھا، جسے ان کے شوہر نے بالکل سنجیدہ نہیں لیا اور نہ ہی کبھی لینے والے ہیں۔
شوہر کی مکمل حمایت
منزہ عارف نے دوران انٹرویو اپنے شوہر کو مکمل ’گرین فلیگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قدم پر میری سپورٹ میں کھڑے نظر آتے ہیں۔








