گورننس کی نگرانی مزید سخت، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے موقع پرسیرو تفریح کے لیے گئے تین لڑکے دریائے سندھ میں ڈوب گئے
گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی مزید سخت کر دی۔
مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے لئے مقرر کردہ ”کی پرفارمنس انڈیکیٹر“ کی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی مکمل نگرانی کے لئے خفیہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایڈمرل یسطور الحق ملک کے انتقال پر اظہارافسوس
نجی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی
پنجاب حکومت نے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی کی وارننگ دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کا جو کنٹریکٹر معیاری کام نہیں کرے گا اس کی ادائیگی فوری طور پر معطل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
شہروں کی صفائی کے اقدامات
انہوں نے پنجاب کے ہر شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے کوڑے دان کی صفائی اور ویسٹ انکلوژر بنانے کا حکم دیا ہے۔ شہروں کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے ویسٹ انکلوژر کے گرد چاردیواری بنا کر مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں کوڑے دان روزانہ دھوئے جائیں، صفائی میں ذرا سی کوتاہی بھی برداشت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ، ۵ افراد جاں بحق
پبلک مقامات کی صفائی
پارکنگ ایریاز، بس سٹینڈز، اڈوں اور تمام پبلک مقامات کی مثالی صفائی کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی اور گرین بیلٹ کے قیام کے لئے بھرپور اقدامات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہونے والی ہلاکتوں کے واقعات روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سخت سرزنش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت کا نوٹفکیشن جاری کردیا
تجاوزات کے خاتمے کی حکمت عملی
پنجاب میں تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے اب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ ہوگی۔ اس سے غیر قانونی قبضے اور غیرقانونی تعمیرات لمحوں میں ڈیجیٹل ریکارڈ پر آئیں گی۔
آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والی ریڑھیاں فوری ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری طور پر یقینی دہانی لینے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ٹیرف ختم کرنے کی پیشکش کی ہے، صدر ٹرمپ
حفاظتی اقدامات اور گڈ گورننس
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ بازاروں میں لٹکتے خطرناک بجلی کے تاروں کے بارے میں بھی سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
صوبے کے ہر شہر میں تمام روڈز پر لین مارکنگ کی مکمل ہدایت کی گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو صفائی اور نظم و نسق کی صحیح نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
کمیونٹی کی شمولیت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے گھروں کو اپنے گھر سمجھ کر صاف رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔ تمام اضلاع سے براہ راست فیڈ بیک لے رہی ہوں۔ اگر کوئی ہاؤسنگ سوسائٹیز احکامات پر عملدرآمد نہ کریں تو ان پر جرمانہ ہوگا۔
اختتامی پیغام
مریم نواز نے کہا کہ فنڈز دینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے۔ عوام کی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ گورننس کا معیار نیکسٹ لیول کا ہونا چاہیے۔








