دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد میں مینا بازار کا افتتاح
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، بلدیہ ٹائون کی پہاڑیوں سے 12 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد
مینا بازار کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال بھی مینا بازار کا انعقاد قابل ستائش ہے، مینا بازار کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی اور میچ ۔۔۔(مسکرائیے )
ثقافتوں کا ایکجائی موقع
انہوں نے کہا کہ مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے سٹالز پاکستان سے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، مینا بازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کو جاننے کا موقع میسر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلے، راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق
سماجی فلاح و بہبود کی خدمات
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پفوا کی سماجی فلاح و بہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہے۔
فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کا کردار
مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سٹالز کا معائنہ بھی کیا، سیکرٹری خارجہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔








