اداکارہ شردھا کپور حادثے کا شکار، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی
شردھا کپور کا ٹخنہ فریکچر
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی شوٹنگ کے دوران فریکچر ہوگئی جس کے بعد فلمبندی عارضی طور پر ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان
حادثہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پاؤں کی انگلی فریکچر کروا بیٹھیں، ڈانس نمبر کے لیے وہ نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئی تھیں۔
ڈانس کے ایک مرحلے میں انہوں نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا اور توازن بگڑنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا
ہدایتکار کی فوری کارروائی
ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے۔ وہ ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کرواتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری محبت نے خوشبو کی نرم حدوں کو چھو لیا
درد کا بڑھنا
تاہم چند گھنٹوں بعد درد بڑھنے لگا اور بالآخر یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں عید کے روز افسوسناک واقعہ، دیرینہ رنجش نے 3 افراد کی جان لے لی
فلم کی کہانی
’ایتھا‘ مہاراشٹر کی معروف ڈانسر، اداکارہ اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی فلم ہے، جنہیں ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کا درجہ حاصل ہے۔
لکشمن اوٹیکر سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لکشمن اوٹیکر سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔








