ہری پور سے اس مرتبہ پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی: عمر ایوب
عمر ایوب کی پی ٹی آئی کی فتح کی پیشگوئی
ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہری پور سے اس بار بانی عمران خان کی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مناہل ملک اور امشا کے بعد ایک اورسیلیبریٹی کی فحش ویڈیو لیک ہو گئی
کھلابٹ سیکٹر ون کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ضلع ہری پور، کھلابٹ سیکٹر ون میں موجود ہیں، کھلابٹ میں دو یونین کونسل آتی ہیں جن میں 29 پولنگ سٹیشن ہیں۔ 2024 کے الیکشن میں روپوش تھا، ہمارے کئی ساتھی جیل میں تھے اور کچھ کے پیچھے پولیس پڑی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4700 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی
سخت حالات میں فتح
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ساتھیوں پر بہت زیادہ سختی تھی، ہمارے مخالفین 29 میں سے 27 پولنگ سٹیشنز ہار گئے تھے، پی ٹی آئی نے تمام سختیوں کے باوجود 29 میں سے 27 پولنگ سٹیشن جیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف کامیابی
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہمارے امیدوار نے 82 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی، مسلم لیگ ن کا امیدوار یہاں کھلابٹ میں اپنے گھر کا پولنگ سٹیشن بھی ہارا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا
اعتماد کے ساتھ جیت کی پیشگوئی
انہوں نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کھلابٹ میں 29 کے 29 پولنگ سٹیشن جیتے گی, اس بار تمام پولنگ سٹیشنز بانی پی ٹی آئی کی پارٹی جیتے گی، چیزیں بالکل واضح ہیں یہاں سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔
عمر ایوب کی خالی نشست پر اہلیہ کی امیدوار
واضح رہے کہ عمر ایوب کو سزا سنائے جانے پر خالی ہونے والی نشست پر عمر ایوب کی ہی اہلیہ انتخاب لڑ رہی ہیں۔








