جڑانوالہ، این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں
جڑانوالہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
جڑانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موبائل سے ویڈیوبنانے کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرنے عملے کو ہدایت کردی، الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو موبائل فون نہ لے جانے دیں، پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی راز داری کو یقینی بنائے۔








