مظفر گڑھ پی پی 269، جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی
مظفرگڑھ میں پولنگ میں رکاوٹ
مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفرگڑھ پی پی 269 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پولنگ روک دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، پولنگ سٹیشن پر 300 بیلٹ پیپرز کی کمی کی وجہ سے پولنگ رک گئی۔ اس پر پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار قریشی اور آزاد امیدوار اقبال پتافی کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: تین سے کم سی جی پی اے لینے والے طلبہ سے ہونہار سکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ
ووٹرز اور بیلٹ پیپرز کی تعداد
پولنگ سٹیشن نمبر 103 پر 2 ہزار 300 ووٹرز کی تعداد سے بیلٹ پیپرز کم نکلے۔ جھگڑے کے سبب پولنگ چند منٹوں کے لیے روکی گئی، تاہم بعد ازاں پولنگ سٹیشن کرم داد پر دوبارہ پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کی وضاحت
صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن کرم داد پر پولنگ کا عمل معمولی توقف کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔








