شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی
حیرت انگیز شادی کی کہانی
کیرالا (ویب ڈیسک) ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغان سرحد کھولنے پر اتفاق
حادثے کی تفصیلات
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں اسکول ٹیچر آوانی (دولہن) شادی کی تقریب کیلیے میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں۔ تاہم دولہا اور دلہن کے اہل خانہ نے تقریب منسوخ نہ کرنے کے بجائے اسپتال میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگست میں شدید گرمی کی پیش گوئی،گرمیوں کی چھٹیوں میں 15سے 20روز اضافے کی درخواست
سیدھی سادگی میں نکاح
ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں آوانی اور ان کے منگیتر شیرو نے بغیر موسیقی، سجاوٹ یا روایتی تقاریب کے سادگی سے شادی کی۔ اسپتال انتظامیہ نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی کیونکہ دولہا دلہن کیلیے یہ دن خاص تھا۔ آوانی چند رشتہ داروں کے ہمراہ برائیڈل میک اپ کیلیے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، دلہن کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں، این سی سی آئی اے اپریل 2025 میں بنی اور ملک میں افراتفری مچا رکھی ہے، شیر افضل مروت کا الزام
انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
دولہے کی بات
اے آروائے نیوز کے مطابق دولہے میاں شیرو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں اور آوانی کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں اور اہل خانہ ہمارے رشتے کو پہلے ہی قبول کر چکے ہیں۔ شادی اسی دن طے تھی اور سب خوشی سے تیاریوں میں مصروف تھے کہ حادثے نے حالات بدل دیے۔
شفا کی امید
شیرو کا کہنا تھا کہ آوانی کو اب مکمل دیکھ بھال اور سہارا درکار ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔








