محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے
محسن نقوی کا دوحہ پہنچنا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ۳۲۰۰ روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ۴ لاکھ ۶۷ ہزار ۹۶۲ روپے ہو گئی
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا فائنل
صدر ایشیئن کرکٹ کونسل محسن نقوی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے۔ رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، بنگلادیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ٹرافی کی تقسیم
صدر ایشیئن کرکٹ کونسل محسن نقوی بطور مہمان خصوصی چیمپیئن ٹیم کو ٹرافی دیں گے اور انعامات بھی تقسیم کریں گے۔
قطر کرکٹ حکام کی دعوت
واضح رہے کہ قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل پر مدعو کیا تھا۔








