این اے ۱۸ ہری پور ضمنی انتخاب، ۲۲ پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے
حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
نتائج کی تفصیلات
این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 22 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگی کے بابر نواز خان 4043 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 3426 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں سال سے زمین کے اندر چھپا سونا اور قیمتی دھاتیں سطح پر کیوں آنے لگی؟ ماہرین کا دلچسپ انکشاف
امیدواروں کا مقابلہ
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں ہیں۔
رجسٹرڈ ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز
این اے 18 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 ہے اور مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، جنہیں 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی.








