امریکہ میں سکول کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور منشیات فراہم کرنے کے جرم میں خاتون ٹیچر کو 10سال قید کی سزا

خاتون ٹیچر کو 10 سال قید کی سزا

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں منشیات و شراب فراہم کرنے کے الزام میں خاتون ٹیچر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست میسوری میں 30 سالہ سابقہ ٹیچر کریسا جین سمتھ کو مڈل سکول کے طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں منشیات و شراب فراہم کرنے کے الزامات میں بدھ کے روز 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مجرمہ کریسا اسمتھ متعدد تعلیمی اداروں میں پڑھا چکی ہے، اسے گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا، خاتون پر ابتدائی طور پر 19 سنگین مقدمات درج کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے شگاف بڑھ گیا، مزید کئی علاقے زیر آب آ گئے

جرم کا اعتراف

سمتھ نے رواں سال 17 ستمبر کو ایک پلی بارگین کے تحت نسبتاً کم سنگین الزامات کا اعترافِ جرم کیا تھا، جن میں طالب علم سے جنسی رابطے کے 2 الزامات اور بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کا ایک الزام شامل ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق مجرمہ سمتھ طلبہ کو جنسی عمل کے بدلے 100 ڈالر یا اس سے زائد رقم براہِ راست یا کیش ایپ کے ذریعے ادا کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ مبینہ طور پر طلبہ کو منشیات بھی فراہم کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان

استحصال کی تفصیلات

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ استحصال صرف انفرادی ملاقاتوں تک محدود نہیں تھا، ایک کیس میں بتایا گیا کہ ایک طالب علم کو اس کا ہم جماعت یہ کہہ کر اسمتھ کے گھر لے گیا کہ وہ کام کر کے کچھ پیسے کما سکتا ہے، جہاں بعد میں اس کا جنسی استحصال کیا گیا۔ ایک اور ہولناک الزام میں ایک طالب علم نے دعویٰ کیا کہ سمتھ نے اسے زبردستی اپنے ساتھ جنسی عمل پر مجبور کیا، جب اس نے احتجاج کیا تو سمتھ نے اسے اضافی رقم کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا ایوانِ صدر کا دورہ، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے خوش آمدید کہا

جرائم کے چھپانے کی کوششیں

حکام کے مطابق مجرمہ اسمتھ نے اپنے جرائم کو چھپانے کی بھی کوشش کی، وہ طلبہ کو بار بار دھمکاتی تھی کہ اگر انہوں نے کسی سے بات کی تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک موقع پر جب ایک طالب علم کے پاس سمتھ کی غیر اخلاقی ویڈیو موجود تھی، تو اس نے مبینہ طور پر اس کا فون توڑ کر ویڈیو مٹا دی۔ عدالتی دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سمتھ نے اپنے شوہر کو جھوٹ بول کر کہا کہ ایک طالب علم اسے بلیک میل کر رہا ہے، جس کے بعد سمتھ کے شوہر نے مبینہ طور پر اس لڑکے کو بیس بال بیٹ سے دھمکایا۔

استحصال کے مقامات

حکام کا کہنا ہے کہ اسمتھ نے اپنے گھر، گاڑی اور سنسان مقامات بشمول سڑک کنارے پر طلبہ کا استحصال کیا۔ اکثر یہ واقعات اس وقت ہوتے جب اس کا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...