ہم بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر محمود اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کی وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
بھارت کا 30 سالہ رویہ
ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی
بھارت میں مسلمانوں کی صورتحال
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، جبکہ بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں مگر وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے۔ اسی طرح بھارت میں عیسائیوں اور سکھوں کی صورتحال بھی مختلف نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کیسی مفاہمت ہے کہ ارکان کا حلف اُٹھانے کا راستہ روک دیا گیا؟سینیٹر عرفان صدیقی
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات
اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے خلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔
تاریخی فتح کا ذکر
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جیسا کہ 9 مئی کو اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔








