فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے غیر متزلزل نہیں کر سکتیں: وزیر داخلہ
حملے کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی ضرورت ؟
افسوس کا اظہار
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم کے دوست کو اہم عہدے پر نامزد کر دیا
لواحقین سے اظہارِ تعزیت
وزیرِ داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔
عزم اور اتحاد
فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں، قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔








