بارڈرز بدل سکتے ہیں، کیا پتہ کل کو سندھ بھارت میں پھر سے واپس آجائے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا متنازعہ بیان

راج ناتھ سنگھ کا متنازع بیان

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے روز ایک متنازع بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگرچہ آج سندھ بھارت کا حصہ نہیں ہے، مگر یہ خطہ تہذیبی اور ثقافتی طور پر بھارت سے گہرا تعلق رکھتا ہے — اور ’’ایک دن دوبارہ بھارت میں واپس آ سکتا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

تقریب میں خطاب

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دریائے سندھ کے کنارے آباد صوبہ سندھ 1947 کی تقسیم کے وقت پاکستان کا حصہ بنا، جس کے بعد بڑی تعداد میں سندھی ہندو بھارت ہجرت پر مجبور ہوئے۔ ان کے مطابق سندھ کا خطہ جغرافیائی طور پر گجرات اور راجستھان کے نزدیک ہونے کے ساتھ ثقافتی طور پر بھی بھارت سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو ایس ایڈ بند کرانے والے ٹرمپ کے اہم عہدیدار پیٹ ماروکو نے وزارت خارجہ چھوڑ دی

سندھی ہندوؤں کی حیثیت

راج ناتھ سنگھ نے سابق بھارتی نائب وزیرِاعظم ایل کے ایڈوانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی نسل کے سندھی ہندو آج تک سندھ کی علیحدگی کو دل سے قبول نہیں کر سکے، کیونکہ اُن کے نزدیک دریائے سندھ اُن کی تہذیبی شناخت کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا نقطہ نظر

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیان پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ سندھ سے متعلق ایسا دعویٰ خطے میں حساسیت پیدا کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...