خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
خالدہ ضیاء کی طبعیت ناساز
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی طبعیت ناساز ہو گئی، انہیں ڈھاکہ کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری سکول دھماکے سے تباہ کردیا
طبی بورڈ کی سفارش
’’جنگ‘‘ کے مطابق خالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیصلہ خالدہ ضیاء کے علاج کے لیے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ خالدہ ضیاء کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کئی اہم ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔
پیشگی صحت کے مسائل
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے متعدد پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں، جن میں گٹھیا (آرتھرائٹس)، ذیابیطس، گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔








