ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
خراب مالی حالات کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی مزید چند دنوں تک جاری رہے گا۔ آپ صبر سے کام لیں، بعد نمازِ مغرب سورہ¿ واقعہ پڑھا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ کی صحت کی خرابی کسی بندش یا بدنظری کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ آپ فوری طور پر اپنی نظر اتاریں اور دو بھوکوں کو تین دن تک کھانا ضرور کھلائیں، یہ بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور میں چوری کی گیس سے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا کر غیر قانونی بجلی فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
جو لوگ کافی دنوں سے مالی پریشانی میں مبتلا ہیں، وہ اب بہتری کی پوزیشن میں آ جائیں گے۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ آپ کے لئے کوئی شاندار سلسلہ بنا دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہوگیا
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کو جس مشکل نے تنگ کیا ہوا ہے وہ ابھی دو دن تک مزید چل سکتی ہے۔ صبر سے کام لیں اور جلد بازی نہ کریں، جو چل رہا ہے، شکر ادا کر کے رکھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بورڈ کا میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
آپ کو انجان جگہ سے فائدہ ملے گا اور بلاک رقم کی واپسی بھی ہو جائے گی۔ اس وقت آپ کی توجہ آپ کی مشکل کو بدلنے میں بحکم اللہ مددگار ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن تیسری مرتبہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش منتخب ہو گئے۔
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
آپ روٹین سے ہٹ کر چل رہے ہیں اور کسی جگہ کوئی گڑبڑ ہے جو آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ غور کریں گے تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کامیابی کا سنہری کردار
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
جب بھی جدباتی پن یا غصہ دکھایا تو جھگڑا ہوا، اور اب تو آپ کے اپنے بھی خلاف ہو گئے ہیں۔ اس لئے بے حد سنبھل کر چلنا ہو گا، کسی بڑے خطرے کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دو لڑکوں نے اپنی دوست کو سالگرہ منانے کے بہانے فلیٹ پر بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آپ ایک دن ٹھیک چلتے ہیں، دوسرے دن پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ آپ کسی انجانی چیز کے زیر اثر ہیں، اس وقت آپ کو اپنا صدقہ دینا ہے اور نظر لازمی اتارنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے: پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا سینیٹ الیکشن کے بارے میں فیصلہ
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
جو لوگ کافی دنوں سے بندش میں مبتلا تھے، اب اُن کے لئے خوشخبری ہے۔ اُن کو کسی اہم جگہ سے کوئی اچھا سلسلہ بن جانے اور مستقبل کے حوالے سے بہتری کی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پورے صوبے میں صفائی ستھرائی جاری ہے، میاں غلام محی الدین
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
دوہری شخصیت کا حامل شخص آپ کے بہت قریب ہے، بچ کر چلیں ورنہ آپ کو سخت مشکلات کا سامنا ہو گا۔ وہ آپ کو بڑے نقصان سے دوچار بھی کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مڈل اوورز کی بیٹنگ نے فرق پیدا کیا
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
اب حالات تیزی سے انشاءاللہ آپ کے حق میں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ آپ بسم اللہ کر کے جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، کامیابی ضرور ملے گی۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے لئے پریشان تھے، اُن کا بند سلسلہ اب کھل جانے کی بڑی امید ہے۔ آج کا دن سمجھ لیں کہ اس کی ابتداء کر رہا ہے۔








