این اے 129 لاہور ضمنی الیکشن، تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مارلیا
ضمنی انتخابات کا نتیجہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 129 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا۔ یہاں ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مار لیا۔ واضح رہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی یہ واحد نشست تھی جہاں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار میدان میں تھا۔
امیدواروں کی ووٹنگ کی تفصیلات
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ میاں نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد نے 29 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے۔ یہ نشست سابق گورنر پنجاب اور حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی.








