وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
سردیوں کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی بھاشا ڈیم سمیت بڑے آبی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
تعطیلات کی تاریخیں
سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ آئینی عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔ وفاقی آئینی عدالت 5 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی۔
دفاتر کی موجودگی
تعطیلات کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ آئینی عدالت تعطیلات کے دوران ارجنٹ اور دیگر فکس مقدمات کی سماعت کرے گی۔








