ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ہوسٹل سے طالب علم کی لاش برآمد
طالب علم کی لاش ملنے کا واقعہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ہوسٹل سے طالب علم کی لاش ملی ہے۔
تحقیقات اور ابتدائی معلومات
پولیس کے مطابق طالب علم بی ایس سائیکالوجی کے تھرڈ سمسٹر کا طالب علم تھا اور واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ طالب علم کے اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔








